سورة ص - آیت 35
قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنبَغِي لِأَحَدٍ مِّن بَعْدِي ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
بولا اے رب مجھے معاف کردے اور مجھے ایسی سلطنت بخش کہ میرے بعد کسی کے مناسب نہ ہو بےشک تو بڑا ہی بخشنے والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
انہوں نے اپنی تقصیر کی اللہ سے معافی مانگی تو اللہ نے انہیں معاف کردیا اور دعا کی کہ میرے رب ! مجھے ایسی حکومت دے جو میرے بعد کسی کو نہ ملے۔