سورة ص - آیت 33
رُدُّوهَا عَلَيَّ ۖ فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ان گھوڑوں کو میرے پاس لوٹاؤ پھر لگا جھاڑنے ان کی پنڈلیاں اور گردنیں ۔(ف 1)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جب وہ گھوڑے دوڑتے ہوئے آنکھوں سے اوچھل ہوگئے تو انہوں نے حکم دیا کہ انہیں واپس لایا جائے اور جب سارے گھوڑے واپس آگئے تو از راہ لطف و محبت ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر اپنے ہاتھ سہلانے لگے۔