سورة ص - آیت 29

كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِّيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہ قرآن ایک مبارک کتاب ہے جسے ہم نے تیری طرف نازل کیا تاکہ اس کی آیتوں میں فکر کریں اور (ف 3) عقل والے سمجھیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(15) قرآن کریم حکمتوں کا خزانہ ہے اور دنیاوی اور آخروی بھلائیوں کی طرف انسان کی صحیح رہنمائی کرتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں بیان فرمایا ہے کہ یہ قرآن ایک مبارک کتاب ہے، جسے ہم نے اپنے رسول (ﷺ) پر اس لئے نازل کیا ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور و فکر کریں، اس کے انوار سے اپنی عقلوں اور دلوں کو روشن کریں، اللہ پر ایمان لائیں اور عمل صالح کریں تاکہ دین و دنیا کی سعادت حاصل کریں اور تاکہ عقل و ہوش والے اس میں موجود نصیحتوں سے مستفید ہوں۔