سورة ص - آیت 6

وَانطَلَقَ الْمَلَأُ مِنْهُمْ أَنِ امْشُوا وَاصْبِرُوا عَلَىٰ آلِهَتِكُمْ ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ يُرَادُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان میں کے سردار لوگ یہ کہہ کر چل دیئے ، کہ چلو اور اپنے معبودوں پر جمے رہو ۔ بےشک اس بات میں کچھ غرض ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(3) آیات (1) سے (8) تک کے نزول کا پس منظر بیان کرتے ہوئے ابتدا میں لکھا جا چکا ہے کہ جب رسول اللہ (ﷺ) نے کفار قریش سے کلمہ ” لا الہ الا اللہ“ کا مطالبہ کیا تو وہ ابوطالب کے پاس سے دامن جھاڑ کر اٹھ گئے اور واپس جاتے ہوئے ایک دوسرے کو بت پرستی پر جمے رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہنے لگے کہ لوگو ! اپنے آباء و اجداد کے طریقے پر قائم رہو اور محمد ہمارے اور ہمارے معبودوں کے بارے میں جو چاہے کہتا رہے ہمیں ان باتوں کی پرواہ نہیں کرنی ہے اور اپنے معبودوں کی عبادت نہیں چھوڑنی ہے محمد کی ساری تدبیروں اور کوششوں کا مقصد یہی تو ہے کہ ہم اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں جس توحید کی بات کی جا رہی ہے