سورة ص - آیت 5

أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَٰهًا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کیا اس نے سب معبودوں کو ایک معبود کردیا ؟ یہ تو ایک عجیب (ف 1) بات ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ بہت سے معبودوں کے بجائے صرف ایک معبود ہو، یہ تو بڑی عجیب و غریب بات ہے، اور یہ بات انہوں نے اس لئے کہی کہ ان کے آباؤ و اجداد مدت مدید سے اسی عقیدہ کے حامل تھے اور یہ بات ان کے رگ و پے میں بس گئی تھی اس لئے یہ بھی ان کی اندھی تقلید میں اسی عقیدہ کے حامل ہیں شرک نے ان کے دل کی آنکھوں کو اندھا کردیا ہے، اور حق بات قبول کرنے کی صلاحیت ان سے چھن گئی ہے۔