سورة ص - آیت 4

وَعَجِبُوا أَن جَاءَهُم مُّنذِرٌ مِّنْهُمْ ۖ وَقَالَ الْكَافِرُونَ هَٰذَا سَاحِرٌ كَذَّابٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ لوگ اس پر تعجب کرنے لگے کہ ان کے پاس انہیں میں سے ایک ڈرانے والا آیا ۔ اور کافروں نے کہا یہ جادوگر ہے جھوٹا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ان واقعات سے کفار مکہ کو عبرت حاصل کرنی چاہئے تھی، لیکن ان سے انہیں کوئ فائدہ نہیں پہنچا اور حیرت و استعجاب کرنے لگے کہ کیسے انہی میں کا ایک آدمی اللہ کا رسول ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے اور آپس میں ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر اور جھوٹا ہے،