سورة الصافات - آیت 175

وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور انہیں دیکھتا رہ عنقریب وہ بھی دیکھ لیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

یہاں تک کہ حالات آپ کے لئے سازگار ہوجائیں، یا ان کے بارے میں اللہ کا کوئی حکم آجائے، یا اللہ انہیں کسی آزمائش میں مبتلا کر دے اور آپ انہیں بتا دیجیے کہ کفر و سرکشی کا انجام کیا ہوتا ہے اور دلائل کے ذریعہ اسلام کی حقانیت اور ان کی ضلالت و گمراہی ان پر واضح کردیجیے اور اگر اب نہ سمجھے تو جب اللہ کی نصرت و تائید فتح و کامرانی بن کر آپ کو حاصل ہوجائے گی، تب خود ہی سب کچھ سمجھ جائیں گے۔