سورة الصافات - آیت 157

فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو اپنی کتاب لاؤ اگر تم سچے ہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس لئے تم لوگ اگر سچے ہو تو بتاؤ کہ کیا یہ بات تمہارے پاس موجود کسی آسمانی کتاب میں ہے؟ یہ بات بھی صحیح نہیں ہے، اس لئے کہ جو کتاب الٰہی تمہاری ہدایت کے نازل ہوئی ہے، یعنی قرآن کریم، اس کا تو تم انکار کرچکے ہو۔ معلوم ہوا کہ تمہاری بات اللہ کے خلاف محض افترا پردازی ہے۔