سورة الصافات - آیت 149

فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اب تو ان (کفارمکہ) سے پوچھ کہ کیا تیرے رب کے لئے بیٹیاں اور ان کے لئے (ف 1) بیٹے ہیں ؟۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(33) عرب کے کچھ قبائل اللہ تعالیٰ کے بارے میں یہ بدترین افترا پردازی کرتے تھے کہ اللہ نے جنوں کے ساتھ رشتہ ازدواج قائم کرلیا، جس کے نتیجے میں فرشتے پیدا ہوئے، جو اللہ کی بیٹیاں ہیں، یہ بہت بڑی گمراہی تھی جس میں شیطان نے انہیں مبتلا کردیا تھا،