سورة الصافات - آیت 137

وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور تم ان پر صبح کے وقت گزرتے ہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیات (137، 138) میں اہل مکہ سے کہا گیا کہ تم لوگ ان بستیوں کے پاس سے کبھی صبح کے وقت اور کبھی شام کے وقت گذرتے ہو اور عذاب الٰہی کے جو آثار اب تک باقی ہیں انہیں دیکھتے ہو،