سورة الصافات - آیت 136

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک کردیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (136) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے لوط اور ان کے مومن ساتھیوں کے سوا باقی تمام کو ہلاک کردیا، یعنی ان کی بستی کو الٹ دیا اور اوپر سے پتھروں کی بارش کردی۔