سورة الصافات - آیت 129

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور پچھلوں میں ہم نے اس کا ذکر خیر چھوڑا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (129) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے ان کا ذکر خیر آنے والی قوموں میں باقی رکھا کہ ہر صاحب ایمان ان کا نام عزت و احترام سے لیتا ہے