سورة الصافات - آیت 127

فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر انہوں نے اسے جھٹلایا سو وہ بھی پکڑے آویں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اہل بعلبک پر ان کی تقریر کا کوئی مثبت اثر نہیں ہوا انہوں نے اللہ کی وحدانیت کا اقرار نہیں کیا اور حالت کفر میں ہی مر گئے، تو انجام کار جہنم میں ڈال دیئے گئے