سورة الصافات - آیت 125
أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور بہتر خالق کو چھوڑتے ہو ؟۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
کیا تم اس قدر گم گشتہ راہ ہوگئے ہو کہ اپنے بڑے بت (بعل) کی پرستش کرتے ہوء، اور اللہ احسن الخالقین کو فراموش کر بیٹھے ہو