سورة الصافات - آیت 97
قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ آپس میں بولے کہ ابراہیم کے لئے ایک چنائی چنو پھر اس کو آگ میں پھینک دو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(23) قوم ابراہیم کے پاس جب اپنے شرک و کفر کی تائید میں کوئی دلیل باقی نہیں رہی اور ابراہیم (علیہ السلام) کی صریح اور واضح دلیل نے انہیں لاجواب کردیا تو انہوں نے ظلم و جبروت کی راہ اختیا رکی، جو حق کی آواز کو دبانے کے لئے ظالموں اور جابروں کا ہمیشہ سے شیوہ رہا ہے۔ انہوں نے طے کیا کہ ایک بہت بڑی آگ جلا کر ابراہیم کو اس میں ڈال دیں۔