سورة الصافات - آیت 81

إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اسی لئے آیت (81) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نوح ہمارے صادق الایمان بندوں میں سے تھے، مفسرین لکھتے ہیں کہ اس آیت کریمہ سے ایمان کی فضیلت و اہمیت ثابت ہوتی ہے، اس لئے کہ نوح جیسے عظیم نبی کی تعریف کے لئے ان کی اسی صفت کو بطور خاص بیان کیا گیا ہے۔