سورة الصافات - آیت 80

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ہم نیکوں کو یوں جزا دیتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور فرمایا کہ ہم عمل صالح کرنے والوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں نوح کا عمل صالح یہ تھا کہ انہوں نے اللہ کا کلمہ بلند کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور اپنی قوم کو ساڑھے نو سو سال تک اللہ کے دین کی طرف ہلاتے رہے۔