سورة الصافات - آیت 67
ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر اس پر ان کے لئے کھولتے پانی کی ہولی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور کھانے کے بعد جب انہیں پیاس لگے گی تو پینے کے لئے پیپ اور گندگی ملا ہوا شدید گرم پانی ملے گا جو ان کی آنتوں کو کاٹ کر باہر نکال دے گا۔