سورة الصافات - آیت 38
إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
بے شک تم دکھ دینے والا عذاب چکھکنے والے ہو
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(11) میدان محشر میں اللہ تعالیٰ ان کفار و مشرکین سے کہے گا جن کے بارے میں جہنم کا فیصلہ ہوجائے گا کہ اب تم جہنم کے درد ناک عذاب میں ہمیشہ کے لئے مبتلا کردیئے جاؤ گے