سورة الصافات - آیت 36

وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور کہتے تھے کہ کیا ہم ایک مجنون شاعر کے لئے اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور آپس میں ایک دوسرے سے کہتے تھے کہ کیا ہم ایک پاگل کی شاعرانہ باتوں میں آ کر جسے وہ قرآن کا نام دیتا ہے، اپنے معبودوں سے دست بردار ہوجائیں؟