سورة الصافات - آیت 29

قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہ کہیں گے نہیں بلکہ تم خود ہی ایمان نہ لائے تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(9) شیاطین یا سردار ان کفر جواب دیں گے کہ تم مومن کب تھے کہ ہم نے تمہیں کفر پر آمادہ کیا، اور نیک کب تھے کہ ہم نے تمہیں برائی کی راہ پر ڈال دیا اور اہل توحید کب تھے کہ ہم نے تمہیں شرک پر مجبور کیا؟