سورة الصافات - آیت 19
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ اٹھنا تو فقط ایک جھڑکی ہے ۔ پھر فوراً ہی وہ دیکھنے لگیں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہ تو ایک چیخ ہوگی جو انسانوں کے دوبارہ زندہ ہونے کے لئے حکم الٰہی سے تعبیر ہوگی، تو سارے انسان ایک لخت زندہ ہو کر پنے رب کے حضور کھڑے ہوجائیں گے اور قیامت کی ہولناکیوں کو دیکھنے لگیں گے۔