سورة الصافات - آیت 18
قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو کہہ ہاں اور تم ذلیل ہوگے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیات (18، 19) میں اللہ تعالیٰ نے ان کی اس حیرت آمیز بات کا جواب دیا کہ ہاں تم یقیناً اٹھائے جاؤ گے اور اس وقت تمہیں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور کوئی دلیل و حجت تمہارے کام نہیں آئے گی،