سورة الصافات - آیت 12
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بلکہ تعجب کیا تونے اور وہ ٹھٹھے کرتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6) نبی کریم (ﷺ) سے کہا جا رہا ہے کہ مشرکین مکہ کے انکار بعث بعد الموت پر آپ کو اس لئے تعجب ہو رہا ہے کہ دلائل و براہین کی روشنی میں یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے، لیکن ان کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے اسی لئے اتنی واضح ترین حقیقت کا انکار کر رہے ہیں اور آپ کا مذاق اڑا رہے ہیں