سورة يس - آیت 83
فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو وہ پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر شئے کی سلطنت ہے اور تم اسی کی طرف پھر لوٹ کر جاؤ گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہ ہر عیب و نقص سے پاک ہے اور ہر خوبی اور اچھائی کے ساتھ متصف ہے اور قیامت آئیگی اور سب کو دوبارہ زندہ ہو کر اس کے پاس لوٹ کرجانا ہے، تاکہ وہ خالق کائنات ہر ایک کو اس کے کئے کا بدلہ دے، وباللہ التوفیق