سورة يس - آیت 71
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا خَلَقْنَا لَهُم مِّمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَا أَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مَالِكُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے ان کے لئے چار پائے پیداکئے جو ہمارے ہاتھوں نے بنائے ہیں ، پھر وہ ان کے مالک ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
35 -اللہ تعالیٰ کے گوناگوں انعامات و احسانات کا تقاضا یہ ہے کہ بندے صرف رب العالمین کی عبادت کریں اور اس کے سوا کسی کے سامنے اپنا سر نہ جھکائیں اسی لئے اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا ہے کہ چوپایوں کو ہم نے پیدا کیا ہے، ہمارے سوا کوئی ان کی تخلیق پر قادر نہیں ہے ،