سورة يس - آیت 54
فَالْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو آج کسی شخص پر ظلم نہ کیا جائے گا ۔ اور وہی بدلہ پاؤگے جو کرتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور ان پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں ہوگا، بلکہ دنیا میں انہوں نے جس کفر و شرک اور ظلم و معاصی کا ارتکاب کیا ہوگا اسی کا پورا پورا بدلہ انہیں چکا دیا جائے گا۔