سورة يس - آیت 44

إِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَمَتَاعًا إِلَىٰ حِينٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

مگر ہماری رحمت سے اور ایک وقت تک کے فائدے کے لئے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

لیکن از راہ لطف و کرم وہ انہیں نہیں ڈبوتا اور سلامتی کے ساتھ ساحل تک پہنچاتا رہتا ہے، تاکہ اپنی باقی عمریں خشکی پر گذار کر دنیا سے رخصت ہوں۔