سورة يس - آیت 28

وَمَا أَنزَلْنَا عَلَىٰ قَوْمِهِ مِن بَعْدِهِ مِن جُندٍ مِّنَ السَّمَاءِ وَمَا كُنَّا مُنزِلِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے کوئی فوج نازل نہیں کی اور ہم فوجیں نہیں اتارا کرتے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

15 -مرد صالح حبیب بن موسیٰ نجار کے قتل کئے جانے کے بعد، اس کافرو ظالم قوم کا ہلاک کیا جانا اللہ تعالیٰ کے نزدیک ثابت ہوگیا، جس کے لئے اس نے آسمان سے کوئی فوج نہیں نازل کی اور نہ ہی اس کی ضرورت تھی،