سورة يس - آیت 25
إِنِّي آمَنتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُونِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
(رائے سونو) بےشک میں تمہارے رب پر ایمان لایا سو تم مجھ سے سن لو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
لوگو ! سن لو کہ میں تمہارے رب پر ایمان لے آیا جو ہم سب کا خالق و رازق اور مالک کل ہے، یعنی گواہ رہو کہ میں رب العالمین پر ایمان رکھتا ہوں اور بتوں کا انکار کرتا ہوں۔