سورة يس - آیت 20

وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَىٰ قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور شہر کے پرلے سرے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا ۔ بولا اے قوم ان رسولوں کے تابع ہو (ف 1) ہوجاؤ

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

12 -اس بستی کے ایک کنارے پر ایک مرد صالح رہتا تھا جس کا نام حبیب بن موسیٰ نجار تھا جب اس نے سنا کہ بستی والے اللہ کے رسولوں کے خلاف قتل کی سازش کررہے ہیں تو وہ رسولوں اور بستی والوں کے لئے خیر خواہی کرتے ہوئے بستی میں آیا اور کہا کہ تم لوگ اللہ کے بھیجے ہوئے رسولوں کے پیروکار بن جاؤ