سورة يس - آیت 16

قَالُوا رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّا إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بولے ہمارا رب جانتا ہے کہ بےشک ہم تمہاری طرف بھیجے آئے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

جب ان کا انکار بڑھا تو رسولوں نے اپنے کلام میں مزید زور پیدا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا رب خوب جانتا ہے کہ ہم بلاشبہ تمہارے لئے رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں