سورة يس - آیت 15
قَالُوا مَا أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَمَا أَنزَلَ الرَّحْمَٰنُ مِن شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ بولے تم تو ہماری مانند آدمی ہو ۔ اور رحمٰن نے تو کوئی شئے نازل نہیں کی تم سب جھوٹ بولتے ہو ۔(ف 2)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو لوگوں نے ان کی تکذیب کردی اور کہا کہ تم نبی کیسے ہو سکتے ہو، تم تو ہمارے ہی جیسے انسان ہو، اور اللہ نے کسی کو نبی بنا کر اس پر آسمان سے کبھی بھی کچھ نہیں اتارا ہے، یہ تمہاری افترا پردازی ہے۔