سورة فاطر - آیت 26

ثُمَّ أَخَذْتُ الَّذِينَ كَفَرُوا ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر میں نے کافروں کو پکڑا تو میرا (ف 1) انکار کیسا ہوا ؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

یہ تو پہلے سے ہوتا آرہا ہے کہ جب بھی کسی نبی کو کسی قوم کے پاس معجزات اور حق بیان کرنی والی آسمانی کتاب دے کر بھیجا گیا تو اس قوم نے اس کی تکذیب کی اور انجام کار اللہ نے اسے اپنی گرفت میں لے لیا اور اس کی گرفت بڑی ہی سخت ہوتی تھی۔