سورة سبأ - آیت 29

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور کہتے ہیں اگر تم سچے ہو ، تو یہ وعدہ کب آئے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

25 کفار مکہ جو قیامت اور اس دن کے جزا و سزا کے منکر تھے، نبی کریم (ﷺ) اور مسلمانوں سے استہزاء آمیز انداز میں پوچھتے تھے کہ وہ عذاب کب آئے گا جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو؟