سورة آل عمران - آیت 71

يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَلْبِسُونَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اے اہل کتاب ! تم کیوں صحیح میں غلط ملاتے ہو اور سچی بات کو چھپاتے ہو ، حالانکہ تم جانتے ہو (ف ١) ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

54۔ یہود و نصاری کی کتابوں میں رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی صفات اور ان کی نبوت کی بشارت موجود تھی، لیکن ان حقائق کو وہ لوگوں سے چھپاتے تھے۔ اس آیت میں دلیل ہے کہ حق کو چھپانا، اور اس سلسلہ میں تلبیس سے کام لینا اللہ کے نزدیک بہت ہی بری بات ہے