سورة سبأ - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(شروع ) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ سبا مکی ہے، اس میں چون آیتیں، اور چھ رکوع ہیں تفسیر سورۃ سبا نام : آیت (15) ﴿لَقَدْ كَانَ لِسَبَإٍ فِي مَسْكَنِهِمْ آيَةٌ﴾ سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : ابن مردویہ نے اور بیہقی نے اپنی کتاب (الدلائل) میں ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ یہ سورت مکہ میں نازل ہوئی تھی۔ قرطبی لکھتے ہیں کہ یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے، صرف آیت (6) کے بارے میں اختلاف ہے۔ بعض کے نزدیک یہ آیت مدنی ہے۔