سورة الأحزاب - آیت 71
يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کہ وہ تمہارے لئے تمہارے اعمال سنوارے اور تمہارے گناہ بخش دے اور جس نے اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کی اطاعت کی اس نے بڑی مراد پائی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور ان دونوں کار ہائے خیر کا ثمرہ یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ ان کے نیک اعمال قبول کرلے گا اور ان کے گناہ معاف کر دے گا، اس لئے کہ نیکیاں گناہوں کو ختم کردیتی ہیں اور آخر میں انہیں خوشخبری دی کہ جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اوامر کو بجالائے گا اور نواہی سے گریز کرے گا وہ بہت بڑی کامیابی حاصل کرے گا، اسے ہر خوف سے نجات ملے گی اور اس کی ہر نیک تمنا پوری ہوگی، جہنم سے نجات ملے گی اور جنت اس کی ابدی منزل ہوگی۔