سورة الأحزاب - آیت 64

إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بہرحال یہ امر یقینی ہے کہ اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کردی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

51 آیات (66,65,64) میں ان کافروں کا انجام بتایا گیا ہے جو قیامت اور نبی کریم (ﷺ) کی نبوت کی تکذیب کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی رحمت سے دور کردیا ہے اور ان کے جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔