سورة السجدة - آیت 25

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تیرا رب جو ہے وہی ان میں قیامت کے دن ان کی اختلافی باتوں کے درمیان فیصلہ کرے گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(18) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انبیائے کرام اور ان کی امتوں اور مومنوں اور کافروں کے درمیان اپنافیصلہ صادر فرمائے گا اور تب ہر ایک کو پتہ چل جائے گا کہ دنیا میں حق پر کون تھا اور باطل پر کون اور اب کس کا کیا انجام ہوگا، چنانچہ اہل حق جنت میں داخل کردیئے جائیں گے اور اہل باطل جہنم میں دھکیل دیئے جائیں گے۔