سورة السجدة - آیت 20
وَأَمَّا الَّذِينَ فَسَقُوا فَمَأْوَاهُمُ النَّارُ ۖ كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا أُعِيدُوا فِيهَا وَقِيلَ لَهُمْ ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جو فاسق ہیں ان کا ٹھکانا آگ ہے ۔ جب وہاں سے نکلنے کا ارادہ کریں گے ۔ پھر اسی میں لوٹائے جائینگے اور ان سے کہا جائے گا کہ آگ کا عذاب چکھو جسے تم جھٹلاتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جب بھی شدت غم اور انتہائے کرب و الم کی وجہ سے اس سے نکل کر بھاگنا چاہیں گے، جہنم کے فرشتے انہیں مار مار کر دوبارہ اس میں لوٹا دیں گے اور ان کی ذلت و رسوائی بڑھانے کے لئے ان سے کہیں گے کہ اب چکھو اس عذاب نار کا مزا جس کی تم دنیا میں تکذیب کرتے رہے تھے۔