سورة السجدة - آیت 7

الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ ۖ وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنسَانِ مِن طِينٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جس نے جو شئے بنائی خوب بنائی اور انسان کی پیدائش ایک گارے سے شروع کی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7) اس نے جتنی چیزوں کو پیدا کیا ہے، ان کی تخلیق نہایت درجہ موزوں اور حکمت کے تقاضے کے مطابق ہے اور اس نے آدم کا ڈھانچہ پہلے مٹی سے تیار کیا