سورة لقمان - آیت 9
خَالِدِينَ فِيهَا ۖ وَعْدَ اللَّهِ حَقًّا ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ وعدہ ہوچکا اللہ کا سچا اور وہ زبردست حکمت والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جن میں ہمیشہ رہیں گے، اللہ کا یہ وعدہ برحق ہے اور وہ ہر حال میں غالب اور اپنے تمام اقوال و افعال میں صاحب حکمت ہے۔