سورة لقمان - آیت 4

الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُم بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو نماز پڑھتے اور نہ زکوٰۃ دیتے اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (4) میں ان عمل صالح کرنے والوں کی تین خصوصی صفات بیان کی گئی ہیں کہ وہ نماز قائم کرتے ہیں، زکوۃ دیتے ہیں اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں، مفسرین لکھتے ہیں کہ اس سے مقصود ان تینوں صفات کی اہمیت و عظمت بیان کرنی ہے۔ یعنی ان تینوں صفات کے بغیر صفت احسان کا تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔