سورة الروم - آیت 57

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يَنفَعُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتُهُمْ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس دن ظالموں کو ان کا عذر نفع نہیں دیگا اور نہ ان سے توبہ طلب کی جائے گی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (57) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس دن مشرکین، منکرین ربوبیت اور منکرین رسالت محمدیہ کا یہ عذر قابل قبول نہیں ہوگا کہ وہ اپنے جرائم کا ارتکاب جہالت و نادانی کی وجہ سے کرتے رہے تھے اور نہ انہیں دوبارہ مہلت دی جائے گی کہ توبہ اور عمل صالح کے ذریعہ گزشتہ گناہوں کی تلافی کرلیں۔