سورة الروم - آیت 44

مَن كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ ۖ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِأَنفُسِهِمْ يَمْهَدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جو کفار ہے اس کا کفر اسی پر ہے اور جنہوں نے نیک کام کیا وہ اپنے ہی آرامگاہ درست کرتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(30) یہ دنیا دارالعمل ہے، یہاں انسان کو اس لئے بھیجا گیا ہے تاکہ آخرت کی کامیابی کے لئے کوشش کرے، تو جو شخص دین اسلام کو چھوڑ کر کفر کی راہ اختیار کرے گا، قیامت کے دن اسے اپنے کفر کا مزا چکھنا ہوگا،