سورة الروم - آیت 16

وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَلِقَاءِ الْآخِرَةِ فَأُولَٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جو کافر ہوئے اور انہوں نے ہماری آیتوں اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا وہ عذاب میں پکڑے آئیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور کافروں کو جہنم کے سپرد کردیا جائے گا، پھر کبھی جمع نہیں ہوں گے۔ اسی کی مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نےفرمایا کہ جو لوگ دنیا کی زندگی میں ایمان لائے ہوں گے اور عمل صالح کیا ہوگا وہ جنت کے باغات میں شاداں و فرحاں ہوں گے اور جنہوں نے کفر کی راہ اختیار کی ہوگی اور اللہ کی آیتوں اور یوم آخرت کو جھٹلایا ہوگا انہیں ایسے عذاب میں مبتلا کردیا جائے گا جو نہ ہلکا ہوگا اور نہ کبھی ختم ہوگا۔