سورة الروم - آیت 4

فِي بِضْعِ سِنِينَ ۗ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِن قَبْلُ وَمِن بَعْدُ ۚ وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

چند برسوں میں اس سے پہلے اور اس کے پیچھے حکم اللہ ہی کا ہے ۔ اور اس دن ایماندار خوش ہوں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

İوَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَĬ مسلمانوں کو دوہری خوشی نصیب ہوئی، ایک اس بات کی خوشی کہ اہل روم جو اہل کتاب تھے، انہیں مشرکین فارس پر غلبہ حاصل ہوا اور دوسری خوشی اس سال انہیں میدان بدر میں کفار قریش کی شکست فاش سے حاصل ہوئی، جس کی بشارت قرآن کریم انہیں پہلے دے چکا تھا