سورة العنكبوت - آیت 55

يَوْمَ يَغْشَاهُمُ الْعَذَابُ مِن فَوْقِهِمْ وَمِن تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ وَيَقُولُ ذُوقُوا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جس دن ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے انہیں عذاب گھیر لے گا اور کہے گا کہ جو کچھ تم کرتے تھے چکھو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جب وہ دن آجائے گا اور جب وہ گھڑی آن پہنچے گی تو عذاب جہنم انہیں اوپر اور نیچے سے ڈھانک لے گا اور ان سے کہا جائے گا جیسا تم نے کیا تھا ویسا بھرو، اور اپنے کرتوتوں کا مزا چکھو۔