سورة العنكبوت - آیت 49

بَلْ هُوَ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ ۚ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا الظَّالِمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بلکہ یہ قرآن تو کھلی آیتیں ہیں ان کے سینوں میں جنہیں علم دیا گیا ہے ۔ اور ہماری آیتوں کا انکار صرف وہی لوگ کرتے ہیں جو ظالم (ف 3) ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اسی لئے آیت (49) میں کہا گیا ہے کہ یہ قرآن اللہ کی نازل کردہ صریح آیتیں ہیں جو حفاظ قرآن کے سینوں میں ہر دور میں محفوظ رہیں گی، اور ان کا انکار حد سے تجاوز کرنے والے ہی کریں گے۔